ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی: حافظ قرآن سہا آرمار نے یونیورسٹی میں شاندار کامیابی، 2 گولڈ میڈل سمیت 5؍اعزاز

ممبئی: حافظ قرآن سہا آرمار نے یونیورسٹی میں شاندار کامیابی، 2 گولڈ میڈل سمیت 5؍اعزاز

Sun, 07 Mar 2021 10:56:39    S.O. News Service

ممبئی،7؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی)کرناٹک کے ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والی ممبئی کے تعلیمی ادارے ’انجمن اسلام کے بیگم جمیلہ حاجی عبدالحق کالج آف ہوم سائنس‘ کی طالبہ سہا معظم ارمار نے ’بی ایس سی، ہوم سائنس‘ میں ’ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی‘ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

سہا ارمار نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے2 گول میڈل سمیت5 ؍ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی میں سہا کی کامیابی سے اہل خانہ اور کالج مینجمنٹ کافی خوش ہیں۔ سہا معظم حافظ قرآن ہیں اور یونیورسٹی میں ٹاپ کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کیلئے ممبئی یونیورسٹی کے نرملا نکیتن کالج سے فوڈ پروسیسنگ اینڈ پریزرویشن تکنالوجی میں ایم ایس سی میں داخلہ لیا ہے۔سہا معظم کے والد بزنس مین ہیں جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔والدین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ دین سے دلچسپی کی وجہ سے سہا نے بچپن میں ہی قرآن حفظ کر لیا تھا۔ سہا کا کہنا ہے کہ فی زمانہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا حصول ضروری ہی نہیں بلکہ فرضِ عین بھی ہے۔


Share: